عوام کی سہولت کیلئے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم کردیا گیا، الیکشن کمشنر بلوچستان

کوئٹہ (یواین اے)صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان محمد فرید آفریدی نے کہا ہے کہ کل بلوچستان کے حلقہ پی بی 20 حضدار III, پی بی 22 لسبیلہ اور پی بی 50 قلعہ عبداللہ میں ضمنی انتخابات 2024 میں عوام الناس کی سہولت کے لیے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم کر دیا گیا ہے۔ اس سنٹر میں عوام الناس کو الیکشن کے حوالے سے رابطہ کرنے اور اپنی شکایات درج کرانے کی سہولت ہو گی۔ ان کے شکایت کے بروقت ازالہ کے لیے فوری طور پر کاروائی کی جائے گی اور اِس مقصد کے لیے سنٹر میں تربیت یافتہ عملہ تعینات کردیا گیا ہے ۔ عوام مذکورہ ضمنی انتخابات کے سلسلے میں شکایات کے اندراج کے لیے فون نمبر081-9204413Email address: pmcrblnge2024@gmail.com پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں