مظفر آباد، تیندوے پر فائرنگ کا واقعہ، ملزمان گرفتار

مظفر آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گولی مار کر تیندوے کو ہلاک کرنے والے ملزمان گرفتار، تفصیلات کے مطابق تیندوے کو گولی مار کر ہلاک کرنے والے نامعلوم ملزمان کے خلاف پولیس نے محکمہ جنگلی حیات کے ایک اہلکار کی شکایت پر مقدمہ درج کردیا گیا۔جنگلی حیات اور محکمے فشریز کی رینج آفیسر جزبہ شفیع نے بتایا کہ مختلف ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بٹنگی گاو¿ں کی طرف جانے والی سڑک پر ایک تیندوے کی لاش ملی ہے ان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم علاقے میں گئی اور مقامی لوگوں سے اس بارے میں معلومات اکٹھی کرنے کے لیے ابتدائی تحقیقات کیں کہ چیتے کو کس نے مارا ہے، لیکن بدقسمتی سے ہمیں کوئی سراغ نہیں ملا۔جزبہ شفیع نے بتایا کہ پٹیکا میں ایک ویٹرنری افسر کی جانب سے کیے گئے پوسٹ مارٹم معائنے سے معلوم ہوا کہ ایک سالہ مادہ تیندوے کو 3 گولیاں مار کر ہلاک کردیا گیا۔اس نے مزید کہا کہ چونکہ گہرے زخموں سے ابھی تک خون بہہ رہا تھا، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ تیندوے کو منگل اور بدھ کی درمیانی شب گولی ماری گئی تھی۔جزیہ شفیع نے بتایا کہ ان کی شکایت پر پٹیکا پولیس چوکی میں مقدمہ آزاد جموں و کشمیر کے وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ 2014 کی دفعہ 10 (ii) اور (iv) کے تحت درج کی گئی تھی، تیندوے کی ہلاکت کا ذمہ دار کون ہے اس حوالے سے پولیس اور ہمارا عملہ مشترکہ تحقیقات کررہا ہے۔’

اپنا تبصرہ بھیجیں