ملک میں جان بچانے والی 27ادویات کی قلت، انسولین میڈیکل اسٹورز پر عدم دستیاب

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر میں ایک بار پھر سے ادوات کی قلت پیدا ہو گئی، انسولین سمیت 27اہم ادویات میڈیکل اسٹورز پر عدم دستیاب، ڈرگ انسپکٹر سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی میں انسولین سمیت 27 اہم ادویات میڈیکل اسٹورز پر دستیاب نہیں ہیں اور سیکرٹری صوبائی ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ سندھ سید عدنان رضوی نے خط لکھ کر پورے صوبے کے ڈرگ انسپکٹرزکو عدم دستیاب ادویات کا سروے کرنے کا حکم دیا ہے۔حکام کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گرد و نواح میں بھی 30 اہم ادویات مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ عدم دستیاب ادویات میں اینٹی بائیوٹکس، نفسیاتی و دماغی امراض اور دمے کی ادویات شامل ہیں جبکہ ٹیٹنس کے انجیکشن اور مختلف اقسام کے انہیلرز کی بھی شدید قلت ہے۔ ڈریپ حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ہفتہ وار بنیاد پر ادویات کی موجودگی کا سروے کراتے ہیں، انسولین وافر مقدار میں موجود ہے اور مریضوں کو دستیاب بھی ہے، انسولین کی قلت کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں