وحدت کالونی میں تجاوزات کےخلاف آپریشن، دس اسٹرکچرز گرا دیے گئے، ایڈمنسٹریڑایم سی کیو

کوئٹہ(انتخاب نیوز)کمشنر ، ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ اور ڈی جی پی ڈی ایم اے کے حکم پر وحدت کالونی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ، تفصیلات کے مطابق میٹرو پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ، ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے بلوچستان وحدت کالونی، بلوچ کالونی، اور گلشن ٹاو¿ن میں نالے کے راستے سے تجاوزات کو ختم کیا جا رہا ہے اس موقع پر کوئٹہ شہر میں مختلف جگہوں پر تجاوزات کے خلاف اپریشن کیا گیا ، اس اپریشن کی سربراہی کمشنر و ایڈ منسٹریٹر حمزہ شفقات اور ڈی جی پی ڈی ایم اے جانزیب خان خود کر رہے ہیں۔ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن کوئٹہ نے اپنے جاری کردہ ویڈیو بیان میں بتایا کہ ہم کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں سے ناجائز تجاوزات کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں، نالوں کے اوپر تجاوزات بنانے کی وجہ سے کوئٹہ کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس پر کارروائی کر رہے ہیں اور اب ہم کوئٹہ کے علاقے وحدت کالونی میں آپریشن کر رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تقریباََ دس سے گیارہ اسٹرکچرز کو گرا دیا گیا ہے۔ لوگوں کو بآسانی گزرنے کی جگہ بنا دی جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں