کوئٹہ میں انٹرنیشنل سطح پر ڈرائیونگ لائسنس کا اجرائ، نوجوانوں کو تربیت دینگے ، سلمان چوہدری

کوئٹہ (آن لائن) انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس پاکستان سلمان چوہدری نے کہا ہے کہ موٹر وے پولیس میں انٹر نیشنل سطح کے ڈرائیونگ لائسنس کا اجراءکوئٹہ میں شروع کردیا ہے اس سہولت سے انٹر انیشنل لائسنس کے اجراءکا فائدہ بیرون ملک ملازمت حاصل کرنے والے نوجوانوں کو حاصل ہوگا روڈ سیفٹی کے حوالے سے اہم مسائل درپیش ہیں لوگوں کو ڈرائیونگ اصولوں کے حوالے سے آگاہی فراہم کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ کوئٹہ کے دوران موٹر وے پولیس کی جانب سے انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کے اجراءکے حوالے سے قائم کردہ دفتر کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے کیا اس موقع پر ڈی آئی جی نیشنل ہائی وےز اینڈ موٹر وے پولیس ویسٹ زون بلوچستان طاہر علاﺅ الدین سمیت دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ موٹر وے پولیس ڈرائیو لائسنس اتھارٹی بنانے جارہے ہیں جس کا مقصد لوگوں کو انٹر نیشنل ڈرائیونگ لائسنس کا اجراءممکن بنایا جائے گا اور بیرون ملک ملازمت کے اصول کے لئے جانے والے بلوچستان اور پاکستان کے نوجوانوں کو ڈرائیونگ لائسنس اتھارٹی میں ڈرائیونگ کی تربیت بھی دی جائے گئی جس کا مقصد نوجوانوں کو بیرون ملک جاکر ڈرائیونگ کرنے کی سہولت میسر آئے گی اس حوالے سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں انٹرنیشنل لیول کے لائسنس کا اجراءعنقریب شروع کردیا جائے گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ روڈ سیفٹی ایک بہت بڑا مسئلہ ہے لوگوں میں ڈرائیونگ کے دوران ڈرائیونگ کے اصولوں اور ڈرائیونگ کے قوانین پر عملدرآمد کرانے کے حوالے سے آگاہی فراہم کررہے ہیں کیونکہ روڈ سیفٹی صرف پولیس کا کام نہیں بلکہ ڈرائیونگ کرنے والوں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور شہریوں کابھی فرض ہے کہ وہ روڈ پر آتے ہوئے تمام قوانین اور حفاظتی تدابیر اپنائیں ان کا کہنا تھا کہ ڈرائیونگ لائسنس اتھارٹی کے سکول میں تمام لیول کے حوالے سے روڈ سیفٹی کے بارے میں لوگوں کو اور ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لئے آنے والوں کو پڑھایا جائےگا اس عمل میں موٹر وے پولیس کے اہلکار بھی موجود ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری بلوچستان حکومت سے اپیل ہے کہ وہ سکول کی سطح پر تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کو ڈرائیونگ کے حوالے سے روڈ سیفٹی کے مضامین نصابی کتب میں شامل کریںتاکہ نوجوانوں کو دوران تعلیم ہی ڈرائیونگ کے اصولوں اور قوانین کے بارے معلوم ہوسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں