ملیریا کا عالمی دن، آگاہی کے حوالے سے خضدار میں سیمینار اور واک

خضدار(بیورورپورٹ) خضدار ملیریا کے عالمی ڈے کے موقع پر دنیا بھر میں ملیریا کا عالمی دن منایاجارہاہے اس دن کے حوالے سے خضدار میں سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیاتفصیلات کے مطابق ملیریا کے عالمی دن کے مناسبت سے خضدار میں بی آر ایس پی اور انڈس ہسپتال نیٹورک محکمہ صحت کی جانب سے سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا شرکاءنے بڑی تعداد میں شرکت کی جس میں مرد اور خواتین شامل تھے اس دن کی مناسبت سے شرکاءنے اپنے خیالات کا اظہار کیا شرکاءنے کہا کہ ملیریا کی بیماری کے بارے میں آگاہی پیدا کرناہے ملیریا سے نمٹنے کی کوششوں کو تیز کرنا اور ملیریا سے نمٹنے اور متاثرہ لوگوں کی مددکے لیے مختلف تدابیر اختیار کرنے کیلئے منایا جاتا ہے اس دن کے حوالے سے دنیا بھر کے لوگوں کو ملیریا کے متعلق آگاہی دی جاتی ہے ، ملیریا سے متاثر لوگوں کی مدد کے لیے مختلف تدابیر کا شعور بیدار کرنا ہے اس دن کی مناسبت سے بی آر ایس پی انڈس ہسپتال گلوبل گندکی مالی معاونت اور محکمہ صحت کی جانب سے خضدار میں ملیریا کا عالمی دن منایاگیا اور اس ضمن میں واک اور سیمینار کا انعقاد کیاگیا سیمینار میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال خضدار جھالاوان میڈیکل کالج کے وائس پرنسپل پیرامیڈیکل اور دیگر شریک رہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں