خضدار ضلعی انتظامیہ نے مختلف اشیا خورونوش کی قیمتوں میں کمی کردی

خضدار (بیورو رپورٹ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خضدار کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ خضدار پرائس میٹنگ میں متعدد اشیاءکے نرخ میں کمی، مرغی کی قیمت میں 50 دال، چاولوں کی قیمت میں 30/40 روپے، آٹا کی فی کلو کی قیمت میں 30 روپے، روٹی کا وزن 20 گرام بڑھا دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر خضدار کے ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خضدار رحمت مراد بلوچ نے پرائس کے بابت تاجروں سے میٹنگ کی میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فدا احمد بلوچ بھی موجود تھے اردگرد شہروں کے نرخنامے کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف اشیا کی قیمتوں میں کمی کردی گئی نئی قیمتوں کے مطابق مرغی فی کلو 790 ،آٹا فی کلو 109 ،جبکہ روٹی کی وزن کو 20 گرام بڑھا کر 190 گرام کردیا اسی طرح مینار چاول 130 روپے ،اور دالوں کی قیمتوں میں کمی کردی گءجبکہ مٹن ،بیف گوشت کی قیمتوں کو برقرار رکھااس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خضدار نے کہا کہ اردگرد کے شہروں کا جائزہ لیتے ہوئے موجودہ نرخنامے کو جاری کرتے ہیں تمام تاجر مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد کریں اور پرائس لسٹ دکانوں میں آویزاں کرے روزانہ کی بنیاد پر چیک ان بیلنس ہوگی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں