وطن کیلئے 28 سال قربان کرنیوالا آج بے گناہ پابند سلاسل ہے، تحریک انصاف بلوچستان

کوئٹہ (پ ر) پوری قوم کو تحریک انصاف کا 28 واں یوم تاسیس مبارک ہو، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنی زندگی کے 28 سال تحریک انصاف کو دئیے لیکن بدقسمتی سے 28 سال وطن کے لئے قربان کرنے والا آج بے گناہ پابند سلاسل ہے۔ یہ بات تحریک انصاف بلوچستان کے ترجمان محمد آصف ترین نے تحریک انصاف کے 28 ویں یوم تاسیس کے موقع پر عہداداران، ممبران اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئی کہی کہ آج سے 28 سال پہلے قائد عوام و قائد جمہوریت بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وطن عزیز کے کامیابی، آئین و قانون کی بالادستی، نوجوان نسل کو سیاست میں حصہ دار بنانے ، جمہوریت کے فروغ، سیاست سے موروثیت کے خاتمے، حقیقی آزادی اور حقوق سے محروم عوام کے حقوق کے حصول، ملک سے کرپشن کے خاتمے، اقربا پروری کے بجائے میرٹ کے حصول کے لئے تحریک انصاف کی بنیاد رکھی افتتاح سے ہی بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ان گنت مشکلات اور مسائل کا سامنا کرنا پڑا لیکن پرعزم ، ایک نڈر سپاہی، حقیقی لیڈرشپ اور جراتمندانہ قیادت ، مفاہمت و روایتی سیاست دانوں کی طرح فیصلے و سیاست کرنے کے بجائے انہوں نے حق و سچ کو اپنا نصب العین سمجھ کر اپنی سیاسی اننگز شروع کی بالا آخر پوری قوم نے عمران خان کو اپنا لیڈر، رہبر، قائد، مسیح اور آخری امید سمجھ کر انکی آواز پر لبیک کہا جسکی زندہ مثال 2013 ، 2018 اور 2024 کے جنرل الیکشن تھے جس میں پاکستانی قوم نے انکو اکثریت دلائی لیکن پس پردہ قوتوں اور نام نہاد سیاست دانوں نے مل کر عوامی مینڈیٹ چوری کیا انہوں نے مزید کہا آج پاکستانی قوم کا شعور بانی پی ٹی آئی کی جدوجہد و ژن کی عکاسی کرتا ہے، آج پورے ملک کی طرح تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ میں 28 واں یوم تاسیس کا کیک کاٹا جس میں صوبائی عہداداران، ممبران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں