شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دھماکا، 4 افراد زخمی

پشاور (انتخاب نیوز) شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دکان کی چھت پر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ پتسی اڈہ میں ایک دکان کی چھت پر بارودی مواد نصب کیا گیا تھا۔ زخمیوں کو فوری طور پر بنوں اسپتال منتقل کیا گیا۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تفتیش کا آغاز کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں