بلوچستان میں لٹیروں سے ٹکر اور مزاحمت کا راستہ اپنا کر حقوق لیے جاسکتے ہیں، مولانا ہدایت الرحمن

کوئٹہ (پ ر) یم پی اے گوادر ونائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان کے مسائل جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے حل ہوں گے۔مایوسی کفر ہے،عدل وانصاف وقت کی اہم ضرورت ہے۔ہم کارکردگی ونظریات اور عملی جدوجہد کی بنیاد پراللہ کی رضا وخوشنودی اورعوامی مسائل کے حل کیلئے سیاست وخدمت کررہے ہیں اسمبلی کادروازہ عام آدمی کیلئے کھولیں گے یہ جماعت اسلامی ثابت کریگی کہ سرمایہ دار ٹھیکیدارپیراشوٹر کے بجائے عام کارکن پارلیمنٹ پہنچ سکتاہے۔ ٹھیکیدار سرمایہ دار اور پارٹی سربراہ کے خاندان کے بجائے اہلیت وخدمت اورکارکردگی کی بنیاد پر عام کارکن جماعت اسلامی کا اثاثہ ہیں۔ ایم پی اے کے مطابق پچھلے سال ژوب پر 21ارب خرچ ہوئے لیکن عملی طور پر کچھ نہیں، بلوچستان میں لٹیروں سے ٹکر لیکر اور مزاحمت کا راستہ اپناکر حقوق لے سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے دورہ ژوب کے دوران جماعت اسلامی ژوب کے زیراہتمام سرکٹ ہاﺅس ژوب میں عمائدین وذمہ داران کی تقریب سے خطاب وفود سے ملاقات اور اجلاس سے خطاب میں کیا قبل ازیں مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کمشنر ژوب ڈویژن سے بھی ملاقات کی۔اس موقع پرڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی بلوچستان مرتضیٰ خان کاکڑ،امیر جماعت اسلامی ضلع ژوب مولاناعبدالناصرشہاب زئی ،جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ژوب فہدخان نے بھی خطاب کیا۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے مذید کہاکہ عدالت ،حکومت ،پارلیمنٹ سمیت ہر جگہ ظلم وجبر کا دور ہے جگر گوشے لاپتہ ہیں مایوسی پریشانی غربت کا دوردورہ ہے ان سب کے ذمہ دار اشرافیہ کیساتھ منتخب نمائندے ہیں ۔اداروں کی کلیرنس سے ملنے والی وزارت نہیں چاہیے ہم عوام کے نوکر ہیں اداروں کے نوکر نہیں بنیں گے جماعت اسلامی کو ژوب سمیت بلوچستان بھر میں منظم کیا جائیگا بدقسمتی سے سیاست کوکاروبار بنا دیا گیا ہے اسلام آباد میں سودابازی کرکے قوموں کے حقوق پر سودے بازی کی جاتی ہے مذہب وقومیت کے نام پر اہل دیانت دار مخلص افرادواہل بلوچستان سے دھوکہ کیا جارہا ہے جماعت اسلامی نفازاسلام حقوق کے حصول کا سب اہل افراد مخلص نوجوانوں علماءوشہریوں کا بہترین پلیٹ فارم ہیں ہم مخلص ہوں گے میدان میں ہوں گے عملی جدوجہد کریں گے تو اللہ ہماراحامی وناصر اور مددگار ہوگا انشاءاللہ بلوچستان کے سلگتے مسائل جماعت اسلامی حل کریگی ۔ اخلاص ،نیک نیتی سے قربانی دیں گے تو اللہ ضرورمددکریگا۔کرپٹ مافیا،ظلم وجبر ،بدعنوانی اورمتنازعہ فراڈ الیکشن نے جماعت اسلامی کے پارلیمنٹ کا راستہ روکھا ہے عوامی مینڈیٹ کی توہین تباہی وبربادی کاراستہ ہے ۔انشاءاللہ عوامی قوت سے اشرافیہ کو شکست دیں گے۔امید دیانت داری واخلاص سے جدوجہد کریں گے توجماعت اسلامی کے دوممبران اسمبلی کو بارہ وچوبیس کریں گے ۔ہم سب ملکر ظالم ،جابر ،لوٹی ہوئی دولت ،کرپشن وکمیشن کو دیانت داری واخلاص اور اللہ کی مددونصرت سے شکست دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں