نوکریاں فروخت کرنے کی اجازت نہیں، زراعت کو جدید خطوط پر استوار کریں گے، علی مدد جتک

کوئٹہ (انتخاب نیوز) صوبائی وزیر زراعت میر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ زراعت کا شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے جس میں جدت لا کر نہ صرف روزگار کے وسیع مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں بلکہ اناج اور دیگر اشیا میں بھی خود کفیل بنایا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ڈائریکٹر جنرل انجینئرنگ کے دورہ کے موقع اور آغا علی رضا کی جانب سے بریفنگ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل انجینیئرنگ اغا علی رضا اور صوبے کے سینئر انجینئرز بھی موجود تھے صوبائی وزیر میر علی مدد جتک نے کہا کہ محکمہ زراعت کو جدید خطوط پر استوار کر کے ایک مثالی محکمہ بنانے میں اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں گے انہوں نے کہا کہ محکمے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے سینئر آفیسرز کو ترجیح دی جائے گی اور فیصلے میرٹ کی بنیاد پر کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ سرکاری نوکریاں میرٹ پر دی جائیں گی، جیسے ماضی میں نوکریوں کی خریدو و فروخت کے لیے منڈیاں سجائی گئی قطعاً اس کی اجازت نہیں دی جائے گی ملازمتوں کی خرید و فروخت میں کوئی بھی اہلکار ملوث پایا گیا اس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ میرے دفتر اور گھر کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں محکمہ کی بہتری اور افسران کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر سطح پر کوشش کی جائیں گی قبل ازیں ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر انجینئرنگ علی رضا نے صوبائی وزیر زراعت کو بریفنگ دیتے ہوئے انجینئرنگ کے شعبے کے اغراض و مقاصد پر تفصیلا آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر زراعت کے تعاون سے جلد ہی گرین ٹریکٹر منصوبے کا اغاز کر دیا جائے گا علاوہ ازیں فصلوں کو جدید طریقے سے پانی فراہم کرنے کے لیے رین گن مشینری منگوائی جائے گی جس سے نہ صرف پانی کی بچت ہوگی بلکہ کم وقت میں زیادہ سے زیادہ فصلوں کے پانی کی فراہمی اور اسپرے بھی کیا جا سکے گا انہوں نے بتایا کہ صوبے کے تمام ڈویڑنز کے لیے موبائل ورکشاپ کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے علاوہ ازیں انہوں نے انجینئرنگ شعبے کو درپیش مسائل سے متعلق بھی تفصیلا آگاہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں