خواتین کی تعلیم ہی ہمیں ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتی ہے، ڈاکٹر اسما بلوچ

کوئٹہ (پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی رکن ڈاکٹر اسماءمنظور بلوچ نے اپنے آبائی علاقہ کلی کونگھڑ گرلز کمیونٹی مڈل اسکول کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے کلاسز اور اسٹوڈنٹس کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر اساتذہ کرام سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم نسواں ہی ہماری ترقی کی راہ میں معاونت فراہم کریگی۔ مجھے بے حد خوشی ہوئی جس ادارے کو یہاں لانے میں چیئرمین منظور بلوچ کا مرکزی کردار رہا، ہمیں اس درخت کی ہمہ وقت حفاظت کرنے کی ضرورت ہے، وقتاً فوقتاً اسے نکھارنے کی ضرورت ہے کہ جو چیئرمین منظور بلوچ کی کاوشیں تھیں وہ اگلی نسلوں کو منتقل ہوتے ہوئے انسان دوستی وطن دوستی کا ثبوت ہو۔ آج اساتذہ کرام سمیت پرنسپل شہلا منظور نے جس انداز سے پر سکون صاف اور منظم طریقے سے نظام کو چلانے کی کوشش کی ہے وہ قابل تحسین ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں