ایرانی صدر کی وفات، وفاقی حکومت کا بروز منگل ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان
اسلام آباد (انتخاب نیوز) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور دیگر اہم عہدیداران کی ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے پر وفاقی حکومت نے ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان کردیا۔ بروز منگل ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا، کابینہ ڈویژن نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی نماز جنازہ بروز منگل تبریز میں ادا کی جائےگی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی حادثے میں وفات پر آج پیر کو بھی سوگ کا اعلان کیا تھا، اس دوران قومی پرچم سرنگوں رہا۔
Load/Hide Comments


