محکمہ موسمیات کو موسم کی صورتحال سے پائلٹ کو آگاہ کرنا چاہیے تھا، ایرانی رکن پارلیمنٹ

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) موسمیاتی ادارے کو پائلٹ کو موسم کی صورتحال سے آگاہ کرنا چاہیے تھا: ایرانی رکن پارلیمنٹ۔ اسلامی کونسل کے ایک رکن نے بتایا کہ انھوں نے گذشتہ سال قزقلاسی ڈیم کا دورہ کیا تھا اور اس وقت موسم کی خرابی اور دھند آلود آسمان نے ان کے ہیلی کاپٹر کو پرواز کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے رکن شہریار حیدری نے کہا ہے کہ ان کی رائے میں محکمہ موسمیات کو ایران کے صدر کے ہیلی کاپٹر کے پائلٹ کو فوری طور پر موسم کی صورتحال سے آگاہ کرنا چاہیے تھا کیونکہ انہیں بھی گزشتہ برس اس طرح کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال ایک نمائندے کے طور پر ہم اسی ڈیم کا دورہ کرنے گئے تھے۔ ان کے مطابق خراب موسم کی وجہ سے ہیلی کاپٹر پر وہ یہ دورہ نہیں کر سکے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مناسب نہیں ہے۔ اب وہ صدر کے ہیلی کاپٹر کو بارش اور دھند کے موسم میں کیوں اجازت دی؟