پشین میں فائرنگ سے ایک شخص قتل

پشین(این این آئی) پشین کے علاقے خدو خانزئی میں اراضی کے تنازعے پر ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق پشین شہر سے پندرہ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع کلی خدو خانزئی میں زمین کے تنازعے پر مبینہ فائرنگ سے ایک شخص ملک عبداللہ شدید زخمی ہوئے جسے ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال پشین منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوئے، لیویز نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
Load/Hide Comments