حب، کوئٹہ کراچی شاہراہ پر جاری دھرنا علی حسن زہری سے مذاکرات کے بعد ختم

حب (مانیٹرنگ ڈیسک) حب میں بھوانی کے مقام پر کوئٹہ کراچی شاہراہ پر جاری احتجاجی دھرنا صوبائی وزیر علی حسن زہری سے کامیاب مذاکرات کے بعد ختم کردیا گیا۔صوبائی وزیر علی حسن زہری۔ڈپٹی کمشنر حب۔ایس ایس پی حب و دیگر کے ہمراہ دھرنے میں پہنچے مذاکرات کے پہلے مرحلے میں پولیس کے ہاتھوں گرفتار ماہ زیب بلوچ۔سیما بلوچ و دیگر کو دھرنا گاہ لایا گیا جس کے بعد مذاکرات کا دوسرا مرحلہ ہوا جس میں صوبائی وزیر علی حسن زہری۔ڈپٹی کمشنر حب۔ایس پی حب نے تحریری یقین دہانی کروائی کہ لاپتہ افراد کو پندرہ دن کے اندر منظر عام پر لایا جائیگا۔اس موقع پر فوزیہ بلوچ نے بتایا کہ صوبائی وزیر نے پندرہ دن کا وقت دیا جس کے بعد لاپتہ افراد کے لواحقین نے رضا مندی ظاہر کی ہے۔جس کے بعد مذاکرات کیے اگر وعدہ پورا نہ ہوا تو دوبارہ احتجاج کرینگے

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے