گوادر، کتابیں فروخت کرنے والے طالب علم مقدمےسے بری

گوادر (نمائندہ انتخاب ) کتابیں فروخت کرنے والے طالب علم مقدمہ سے بری ہوگئے۔ عدالت نے ناکافی ثبوت کی بنیاد پر طالب علموں کو بری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق رواں سال 21 جنوری کو گوادر میں بک اسٹال لگانے اور وہاں مبینہ طورپر اشتعال انگیز کتابیں فروخت کرنے کے الزام میں پولیس نے چار طالب علموں جس میں نوروز، حنیف، شہریار اور چاکر شامل تھے کو کتابوں سمیت گرفتار کرلیاتھا اور مقدمہ درج کرکے عدالت میں چالان جمع کرایا گیا تھا لیکن جوڈیشل مجسٹریٹ ون گْوادر کی عدالت نے سماعت کے دوران ناکافی ثبوت کی بنیاد پر طالب علموں کو مقدمہ سے بری کردیا۔ مقدمہ کی پیروی گوادر بار کے وکلاء پینل جس میں محمد صدیق زعمرانی ایڈوکیٹ، معراج علی ایڈوکیٹ، طارق حسن ایڈوکیٹ، راشد علی ایڈوکیٹ اور فرھاد ایڈوکیٹ شامل تھے نے کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں