اوتھل، نامعلوم مسلح افرادنیشنل بینک سے بھاری رقم لوٹ کرفرار، فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت2 اہلکار زخمی

اوتھل (این این آئی) اوتھل میں نامعلوم مسلح افراد نیشنل بینک سے بھاری رقم لوٹ کرفرار ہوگئے ڈاکووں کی فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت2پولیس اہلکارزخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جمعہ کو اوتھل میں نامعلوم مسلح افراد نیشنل بینک میں داخل ہوئے اوروہاں عملے کو یرغمال بناکر بنک میں موجودبھاری رقم لوٹ کرفرار ہوگئے اس دوران ڈاکووں نے مزاحمت کرنے پر بنک میں موجود پولیس اہلکار نواز علی کوبندوق کے بٹ مارکر زخمی کردیاواقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او دیگر پولیس نفری کے ہمراہ ڈاکووں کے تعاقب میںروانہ ہوئے تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایس ایچاو اوتھل یار محمد زخمی ہوگئے جبکہ ملزمان نے ایک کارکو بھی نذرآتش کردیا پولیس نے زخمیوں کو فوری طور پر اوتھل ہسپتال منتقل کردیااور پورے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں