سردار اخترمینگل گرفتاری پیش کرنے کےلئے وڈھ تھانہ پہنچ گئے

وڈھ(نمائندہ انتخاب)بی این پی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل گرفتاری پیش کرنے کے لئے وڈھ تھانہ پہنچ گئے ۔ واضح رہے کہ دوہفتے قبل وڈھ میں انتظامیہ کی جانب سے انجمن تاجران اور دیگر افراد سمیت سردارزادہ گورگین مینگل پر ایف آئی آر درج کیا گیا تھا ۔ جس کے ردعمل میں آج سرداراخترجان مینگل وڈھ پہنچ کر دیگر افرادکے ساتھ وڈھ پولیس تھانہ پہنچ کر گرفتاری پیش کردی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں