کوئٹہ کراچی اور تفتان شاہراہ پر مختلف ٹریفک حادثاث میں دو افراد جاں بحق، ایک زخمی
قلات(نمائندہ انتخاب) قلات میں گرانی کے قریب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر دو کار گاڑیوں میں خوفناک تصادم، ایک شخص جھلس کر جاں بحق، دوسرا زخمی، پولیس زرائع کے مطابق گرانی کے قریب دو گاڑیوں کے مابین خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ایک گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی اور گاڑی میں سوار ایک شخص جھلس کر جانبحق ہوگیا جبکہ ایک شخص زخمی ہوا اطلاع ملتے ہی ریسکیو قلات کی ایمرجنسی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمی شخص سمیت جاں بحق شخص کی نعش ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا واقعے کے بعد فائر بریگیڈ کو بھی طلب کر لیا گیا، جنہوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا
دوسری جانب کوئٹہ تفتان شاہراہ پر تراسی لانڈی کے قریب ٹریفک حادثے میں ٹرالر ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔ایس ایچ او غلام دستگیر بڑیچ کے مطابق تفتان سے کوئٹہ جانے والا ایک ٹرالر تراسی لانڈی کے مقام پر سڑک کنارے پڑی بجری کے ڈھیر سے ٹکرا کر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں ٹرالر ڈرائیور عیسیٰ خان ولد محمد عظیم، سکنہ کوئٹہ، موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او غلام دستگیر بڑیچ اپنی ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ضروری کارروائی کے بعد نعش کو کوئٹہ روانہ کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔


