مجھ سمیت 12 سو افراد پر ایف آئی آر درج، بچوں سمیت ان لوگوں کے نام بھی شامل جو اب اس دنیا میں نہیں، سردار اختر مینگل

وڈھ(یو این اے ) بی این پی کے سربراہ و سابق وزیراعلی بلوچستان سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ خضدار مجھ سمیت بارہ سو لوگوں پر نو ایف ائی آریں درج کی گئی ہیں ان میں بچوں سمیت ان لوگوں کے نام بھی شامل ہیں جو اب اس دنیا میں نہیں ہے افسوس ایف آئی آر میں بچوں اور خواتین کے نام بھی درج کئے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے وڈھ میں: یو این اے: نیوز ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے لوگوں کے ہمراہ وڈھ تھانے گرفتاری دینے پہنچا ہوں جبکہ نہ ہمیں گرفتار کر رہے ہیں نہ ایف آئی آر واپس لے رہے ہیں ایف آئی ارز میں روڈ بلاک کرنے، لوگوں کو اغوا کرنے سمیت پولیس والوں سے اسلحہ چھننے انھیں زدوکوب کرنے کے الزامات لگائے گئے ہیں جھوٹ پر مبنی ایف ائی ار درج کر کے ڈرامے دھمکانے کی کوششیں ناکام ہونگی ہم تھانے میں بیٹھے ہیں، از خود اپنی گرفتاری دینے آئے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ پوری دنیا کو واضح طور پر دکھ رہا ہے کہ کل کا بلوچستان کچھ اور تھا اور اج کا بلوچستان کچھ اور ہے اس کا ذمہ دار وفاقی حکومت اور بلوچستان کی صوبائی حکومت ہے انہوں نے کہا کہ میں اپنے لوگوں کے ہمراہ وڈھ تھانے گرفتاری دینے پہنچا ہوں ایف آئی ارز میں روڈ بلاک کرنے، لوگوں کو اغوا کرنے سمیت پولیس والوں سے اسلحہ چھننے انھیں زدوکوب کرنے کے الزامات لگائے گئے ہیں جھوٹ پر مبنی ایف ائی ار درج کر کے ڈرامے دھمکانے کی کوششیں ناکام ہونگی ہم تھانے میں بیٹھے ہیں، از خود اپنی گرفتاری دینے آئے ہیں ۔