پشین اور مستونگ سے دو نوجوانوں کی لاشیں برآمد

مانیٹر نگ ڈیسک : پشین کے علاقے قلعہ بٹے زئی ماندہ سے نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمدجبکہ مستونگ کے نواحی علاقے لاکھا میں روڈ کنارے سے ایک نوجوان کی لاش برآمدہوئی ہے تفصیلات کے مطابق قلعہ بٹے زئی ماندہ کے علاقے سے ایک نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔ لیویز حکام کے مطابق مقتول کو گولی مار کر قتل کیا گیا اور بعد ازاں زمین میں دفنایا گیا تھا۔ لاش کو شناخت کے لیے سول اسپتال پشین منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔دوسری جانب مستونگ کے نواحی علاقے لاکھا میں روڈ کنارے سے ایک نوجوان کی لاش برآمدہوئی ہے پولیس حکام کےمطا بق امعلوم افراد نے نوجوان کو گولی مار کر قتل کردیا ہے۔لاش کو شہید نواب غوث بخش رہیسانی میموریل اسپتال منتقل کیا گیاجاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت تنویر احمد ولد محمد حسین بنگلزئی کے نام سے ہوئی ابھی تک قتل کی وجوہات کا تعین نہیں ہوسکی