ہرنائی، کھوسٹ میں کوئلہ کان سے کوئلہ نکالتے ہوئے مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کانکن جاں بحق، دوسرا زخمی
کوئٹہ (آ ن لائن) کھوسٹ کے علاقے میں مقامی کوئلہ کان سے کوئلہ نکالتے ہوئے مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کانکن جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا نعش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ہرنائی کے علاقے کھوسٹ میں مقامی کوئلہ کان سے کانکن کوئلہ نکال رہے تھے کہ مٹی کا تودہ گرنے سے کانکن محب اللہ جاں بحق جبکہ پستہ خان سکنہ قلعہ سیف اللہ زخمی ہوگیا نعش اور زخمی کو نکال کر ہسپتال منتقل کردیا گیا نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی۔ مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


