سردار عطااللہ مینگل نے پنجابی اساتذہ کو صوبہ بدر کرنے کا کو ئی غیر انسانی حکم نہیں دیا تھا، ثناء بلوچ

ویب ڈیسک : ثنا ءبلوچ نے سرفراز بگٹی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کی ہمدردی حاصل کرنے کیلے پنجابی اساتذہ کو صوبہ بدر کرنے گھسا پھٹا جھوٹ بہت پرانا ہوگیا ہے ۔ انہوں نے لکھا ہے کہ سرفراز صاحب ،آپ پڑھتے نہیں ہیں اور تاریخ سے واقفیت بھی نہ ہونے کے برابر ہے ، اگر ایس اینڈ جی ڈی اے اور کابینہ سیکشن سے اس فیصلہ کی کاپی وہ دستخط تو نکال کر دکھا دیں آپ کے دعوی کی تصدیق اور پنجاب کے بہت سے نام نہاد دانشوروں کو ایک مستند دستاویز مل جائے گا۔انہوں نے مز ید لکھا ہے کہ سچ یہ ہے کہ ایسا کوئی دستخط یا غیر انسانی حکم موجود ہی نہیں اور سردار عطااللہ مینگل اور میر غوث بخش بزنجو کے دور اقتدار میں بلوچستان کے اکثر عہدوں پر اردو اور پنجابی بولنے والے تھے لہذا کم از کم وزات اعلیٰ کے منصب کا خیال رکھ کر بیانات دیں بلوچستان میں نفرتیں بڑھانے کا باعث بننے والے بیانیہ مناسب نہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں