وزیراعظم اور ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی ملاقات، امید ہے فریقین جنگ بندی کی پاسداری جاری رکھیں گے، شہباز شریف

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی ہے۔ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتِ حال اور امن کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرِ اعظم اور ایرانی سفیر نے علاقائی استحکام کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ اس سے قبل وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اپنی اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی طرف سےجنگ بندی میں توسیع کی درخواست قبول کرنے پر امریکی صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا تھا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان تنازعات کے مذاکراتی حل کے لیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امید ہے کہ دونوں فریق جنگ بندی کی پاسداری جاری رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں