بلوچستان کے صحافیوں نے کٹھن حالات میں صحافت کے فریضے کو ذمہ داری اور احسن طریقے سے نبھایا ہے، گورنر

کوئٹہ (آ ن لائن) گورنربلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ میں اور حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتے ہیں کیونکہ اظہار رائے کی آزادی سے ہی سچ کی بالادستی کو قائم رکھا جاسکتا ہے بلوچستان کے صحافیوں نے کٹھن حالات میں صحافت کے فریضے کو ذمہ داری اور احسن طریقے سے نبھایا ہے اور مشکل حالات کو اپنے فرائض پر حاوی نہیں ہونے دیا جو قابل تحسین عمل ہے کیونکہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ”بلوچستان انٹر نیشنل تھنک ٹینک“ کی جانب سے ذمہ دارانہ صحافت کرنے والے صحافیوں میں بین الاقوامی سول ایوارڈ دینے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے سابق صدر سینئر صحافی شہزادہ ذوالفقار اور بلوچستان انٹر نیشنل تھنک ٹینک کے چیئرمین اویس جدون نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر سینئر صحافیوں سلیم شاہد، کوئٹہ پریس کلب کے صدر عرفان سعید، سیکرٹری ایوب ترین، بی یو جے کے سیکرٹری جنرل شاہ حسین ترین، ڈاکٹر فرید آغا، ڈاکٹر صادق سمیت دیگر بھی موجود تھے۔گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے اس موقع پر صحافیوں روزنامہ جنگ کے چیف رپورٹر سابق صدر پریس کلب عبدالخالق رند، سینئر نائب صدر کوئٹہ پریس کلب چیف رپورٹر ڈیلی مشرق، بیورو چیف آن لائن انٹر نیشنل نیوز نیٹ ورک محمد افضل مغل، بی یو جے کے سابق صدر 92 ٹی وی کے بیوروچیف خلیل احمد ، بی یو جے کے صدر سینئر رپورٹ اے آر وائی منظور احمد رند، سینئر رپورٹ سماءنیوز نورالحارفین، رپورٹ جیو نیوز شہاب عمر، کوئٹہ وائس کے ایڈیٹر سید علی شاہ، دنیا ٹی وی کے حسن بٹ، بی بی سی خیر محمد ، جیو کے نور زمان، اے پی پی کے کیمرہ مین عدنان سعید، اے آر وائی رپورٹر عطیہ اکرم، روزنامہ انتخاب کے فوٹو گرافر اے کیلون، ایوب کھوسہ ، بہرام بلوچ، مرتضیٰ زہری کو ایوارڈ دیئے۔ اور تقریب کے شرکاءاور صحافیوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں ایوارڈ وصول کرنے والے صحافیوں کے علاوہ سینئر صحافیوں اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں نے ہمیشہ حقائق پر مبنی رپورٹنگ بلوچستان کے امیج کو دنیا میں بہتر طور پر اجاگر کیا ہے اور بلوچستان کے صحافیوں نے کٹھن حالات اور مشکل صورتحال میں بھی صحافتی پیشہ ورانہ ذمہ داری کو نبھایا ہے اور ہر مشکل کا سامنا کیا ہے میں بحیثیت سیاسی رہنماءآزادی صحافت پر یقین رکھتا ہوں اور اس پر ہر فورم او رموقع پر بات بھی کرتا ہوں اسی لئے میں اور موجودہ حکومت اظہار رائے کی آزادی پر یقین رکھتے ہےں معاشرے کے خاموش طبقے کی ترجمانی پر صحافیوں کی خدمات کو سراہتے ہیںآئیں سچ کی بالا دستی کے لئے ایک دوسرے کے ہاتھ کو مضبوط کریںبلوچستان میں صحافی سنگین حالات کے باوجود صحافت کو ذمہ داری کے ساتھ اپنی صحافتی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں