ترقی کے فوائد بلوچستان کے عام آدمی تک پہنچانا ریاست کا مشن ہے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

کوئٹہ (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت ریاستی دفاعی کانفرنس ہارڈننگ آف دی اسٹیٹ کانفرنس کا22 واں اجلاس۔ کوئٹہ میں منعقدہ اجلاس میں کور کمانڈر بلوچستان، صوبائی وزراءاور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں بلوچستان کی تعمیرو ترقی کیلئے تمام وسائل کو برو کار لانے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں افغان مہاجرین کے انخلاءکے عمل کی پیش رفت کا جائزہ اور باعزت واپسی یقننی بنانے کی ہدایت۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ فورم صوبے میں امن و امان اور ترقیاتی کاموں پر عمل درآمد کیلئے ایک موثر پلیٹ فارم ثابت ہوا ہے۔ ترقی کے فوائد بلوچستان کے عام آدمی تک پہنچانا ریاست کا مشن ہے۔ شرکاءنے سیکورٹی فورسز، پولیس اور بلوچستان کے غیور عوام بالخصوص شہید لیڈی کانسٹیبل ملک ناز کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ شرکاءنے بلوچستان کے روشن مستقبل کیلئے دن رات جدوجہد کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں