ہم اپنی الگ اسمبلی بنائیں گے جس کا اسپیکر اسد قیصر ہوگا، محمود خان اچکزئی

مانیٹر نگ ڈیسک : محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہم اپنی الگ اسمبلی بنائیں گے جس کا اسپیکر اسد قیصر ہوگا۔ اگر ہماری ممبر شپ ختم کریں گے تو ہم عدالتوں میں جائیں گے۔اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہااگر مذاکرات کرنے ہیں تو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کرنے ہیں اور صرف اس لئے ہونگے کہ ان کو سیاست سے کنارہ کشی کا راستہ دیا جائے۔ہمیں سیکورٹی فورسز کو اس فریم میں لانا ہوگا جہاں پوری دنیا کی افواج ہوتی ہے۔یہ دوسری الائنس ہے جس سے لوگ گھبرا رہے ہیں۔سب پارٹیوں نے اب توبہ النصوح کرنا ہوگا۔وعدہ کرنا ہوگا کہ کوئی بھی سیاسی جماعت اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات نہیں رکھے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں