کوہلو میں مسلح افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما قتل، لاش پہاڑی علاقے سے برآمد، پولیس ذرائع

کوہلو (یو این اے )کوہلو کے علاقے ہوسڑی میں فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں ممتاز قبائلی رہنما ملک شیر افضل زرکون جاں بحق ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق، نامعلوم مسلح افراد نے قبائلی رہنما کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ علاقے میں موجود تھے، حملہ آوروں نے گھات لگا کر ان پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔واقعے کے بعد مقتول کی لاش قریبی پہاڑی سلسلے سے برآمد ہوئی، جسے ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد سے یہ ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ معلوم ہوتا ہے، تاہم قتل کے اصل محرکات جاننے کے لیے مختلف پہلوں سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں