پنجگور میں شراب خانے برداشت نہیں کریں گے، انتظامیہ لائسنس فوری منسوخ کرے، جمعیت
پنجگور (نامہ نگار) جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی امیر حافظ محمد اعظم بلوچ، جنرل سیکرٹری مولانا عبدالحلیم، نائب امیر مولانا عبدالحلیم بلوچ، بی این پی عوامی کے سینئر رہنما سابقہ فنانس سیکرٹری میر سلیمان خاں سدوزئی کی محکمہ ایکسائز آفس آمد، ای ٹی او ایکسائز رفیق احمد بلیدی اور دیگر افسران سے ملاقات، جمعیت کے رہنماﺅں حافظ محمد اعظم بلوچ، مولانا علی احمد بلوچ، مولانا عبد الحلیم بلوچ اور میر سلیمان خاں سدوزئی نے ای ٹی او کو ایک یادداشت پیش کی جس میں شراب خانوں کے لائسنس کی مخالفت کی اور کہا کہ ہم اس طرح کی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دیں گے، لہٰذا پنجگور میں شراب خانے کے نام پر شراب کی خرید وفروخت پر مکمل پابندی ہونی چاہیے، شراب خانے کا لائسنس فوری طور پر منسوخ کیا جائے، پنجگور کے عوام کسی بھی صورت شراب خانے کی اجازت نہیں دیں گے، انہوں نے کہا کہ پنجگور میں کوئی اقلیتی برادری موجود نہیں مگر اس کے باوجود محکمہ ایکسائز بلوچستان نے پنجگور کے لئے شراب خانے کے لائسنس جاری کرکے علاقے میں شراب جیسی حرام چیز کو عام کردیا ہے۔ دوسری جانب محکمہ ایکسائز پنجگور کے ای ٹی او ایکسائز رفیق احمد بلیدی کا کہنا ہے کہ پنجگور میں جو شراب خانہ موجود تھا اب وہ مکمل سیل ہے۔


