موجودہ حکومت کی پالیسی کیخلاف مشترکہ تحریک چلانے کیلئے پی ٹی آئی کا جے یو آئی (ف )سے رابطہ

پشاور (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے خلاف مشترکہ تحریک چلانے کیلئے جمعیت علماءاسلام جے یوآئی (ف) سے رابطے شروع کر دیے۔ پی ٹی آئی قیادت نے جے یو آئی ف کے قائدین سے ملاقات کی اور وفاقی حکومت کے خلاف مشترکہ احتجاج کی تجویز پیش کر دی۔ جمعیت علماءاسلام ف نے فی الحال مشترکہ احتجاج کی حمایت نہیں کی، جے یو آئی کا موقف ہے کہ احتجاج سے قبل دونوں جماعتوں کے درمیان مکمل اعتماد بحال ہونا چاہیے۔ پی ٹی آئی اور جے یو آئی ف قیادت کے درمیان آئندہ انتخابات میں مشترکہ حکمت عملی پر بھی گفتگو ہوئی۔ اس حوالے سے ترجمان پی ٹی آئی خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے جے یو آئی ف کے قائدین سے ملاقاتوں کی تصدیق کردی۔ مولانا فضل الرحمن سے براہ راست ملاقاتیں ہوچکی ہیں، وفاقی حکومت کبخلاف موثر تحریک چلانے پر دونوں جماعتوں میں ہم آہنگی پائی جاتی ہے، دونوں جماعتیں متعدد معاملات پر متفق ہونے کے قریب پہنچ چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں