ڈیرہ مراد جمالی، صدر پولیس تھانے کی حدود میں ٹریفک حادثہ ایک شخص ہلاک، ایک شدید زخمی

ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی)ڈیرہ مراد جمالی پولیس نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا کہ ڈیرہ مراد جمالی کے قریب ٹریفک حادثہ ایک شخص ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ ڈیرہ مراد جمالی کے قریب صدر پولیس تھانے کی حدود ربی کے مقام پر تیز رفتار موٹر سائیکل اپس میں ٹکرانے سے ایک شخص محمد جان عر مور خان ولد سونا خان سامت موقع پر ہی جانبحق جبکہ محمد ابراہیم ولد علی گل سامت شدید زخمی ہوگیا واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مرنے اور زخمی ہونے والے کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کر دیے گیے جہان ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاءکے حوالے کردی گئی ہے جبکہ زخمی زیر علاج ہے واقعے کے بارے میں مزید تحقیقات صدر پولیس کر رہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں