ڈیرہ بگٹی میں ایف سی بلوچستان کے جوانوں پر ہونے والے حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، سرفراز بگٹی
ویب دیسک :وزیراعلی سرفراز بگٹی نے ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ ڈیرہ بگٹی میں ایف سی بلوچستان کے جوانوں پر ہونے والے بزدلانہ دہشت گرد حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوںاس افسوسناک حملے میں ایف سی کے دو بہادر جوانوں کی شہادت پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتا ہوں انہوں نے مزید لکھا کہ شہداءنے وطن کے امن، سلامتی اور عوام کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا پوری قوم ان کی قربانی کو ہمیشہ عزت و احترام کی نگاہ سے یاد رکھے گی۔دہشت گردی کے یہ بزدلانہ حملے ہمارے عزم کو ہرگز متزلزل نہیں کر سکتے۔ ریاست دشمن عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں پوری قوت اور قانون کے مطابق جاری رہیں گی۔ بلوچستان کے امن، ترقی اور استحکام کو سبوتاڑ کرنے کی ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔
Load/Hide Comments


