ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے دو اہلکار مبینہ رشوت ستانی کے الزام میں معطل، تحقیقات کا حکم دے دیا، سیکرٹری ایکسائز
کوئٹہ (این این آئی) حکومت بلوچستان نے اایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے دو اہلکاروں کو مبینہ رشوت ستانی کے الزام میں معطل کر دیا کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔ سیکرٹری ایکسائز، ٹیکسیشن و انسداد منشیات سید ظفر علی بخاری کے جاری کردہ حکم کے مطابق سوشل میڈیا پر موصول ہونے والی اطلاعات میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ ضلع قلات میں ایکسائز عملے نے واشک سے تعلق رکھنے والے زمیاڈ گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو دستاویزات کی جانچ کے بہانے روکا، انہیں دفتر لے جا کر کئی گھنٹے حراست میں رکھا اور مقدمہ درج کرنے کی دھمکیاں دے کر فی کس ڈھائی لاکھ روپے وصول کیے۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ الزامات سامنے آنے کے بعد اسسٹنٹ ای ٹی او حسن ناصر رودینی اور انسپکٹر وقاص احمد نو تزئی کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔جبکہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر مستونگ محمد طاہر کو معاملے کی ابتدائی تحقیقات کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے، جو ایک ہفتے کے اندر اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔


