بلوچستان اسمبلی میں طاہر محمود کیلئےفاتحہ خوانی، تعزیتی قرارداد متفقہ طور پر منظور

کوئٹہ (آن لائن) بلو چستان اسمبلی کا اجلاس جمعرات کو52 منٹ کی تاخیر سے اسپیکر بلو چستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبد الخالق اچکزئی کی صدارت میں تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا اجلاس میں رکن بلوچستان اسمبلی شاہدہ رؤف نے سابق رکن بلو چستان اسمبلی طاہر محمود خان کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلئے تعزیتی قرارداد پیش کر تے ہوئے کہاکہ طاہر محمود خان 2013 میں حلقہ پی بی1 کوئٹہ Iسے رکن ہوئے تھے اسی طرح نور محمد صراف 1988ءمیں حلقہ پی بی 2 سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے یہ ایوان انکی صوبہ کے لئے گرانقدر خدمات پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتا ہے بلوچستان اسمبلی کا یہ ایوان انکے خاندان سے نہ صرف دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہے بلکہ دعا کرتا ہے کہ اللہ پاک مرحوم کو جنت الفروس میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ایوان نے تعزیتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی ۔ سابق رکن بلو چستان اسمبلی طاہر محمود خان کی وفات پرفاتحہ خوانی کی گئی۔بعدازاں اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر تین بجے تک ملتوی کر دیا گیا ۔