اوستہ محمد، مبینہ سیاہ کاری کے الزام میں نوجوان قتل

اوستہ محمد (آن لائن ) اوستہ محمد کے علاقے غریب آباد کا رہائشی سیاہ کاری کے الزام میں قتل تفصیلات کے مطابق رجب علی شہر کی طرف جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل سواروں نے ریلولے پھاٹک جیکب آباد روڈ پرفائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہوگئے۔ وجہ پرانی سیاہ کاری بتائی جاتی ہے پولیس ذرائع کے مطابق سیاہ کاری کا الزام تھا جس کا تصفیہ بھی ہوا تھا مارنے والاان کا کزن بتایا جاتا ہے ۔ واقعہ کے بعد پولیس موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاءکے حوالے جر نعش پہنچنے پر گھر میں کہرام مچ گیا مزید کاروائی اوستہ محمد پولیس کررہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں