تمپ ،نذر آباد میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق

تمپ(مانیٹرنگ ڈیسک) تمپ کے علاقہ نذر آباد میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جان بحق، ذرائع کے مطابق نامعلوم موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سجاد ولد نزیر احمد سکنہ نذر آ باد کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ مقتول سجاد اسسٹنٹ کمشنر تمپ شیہک حیات کا چچا زاد اور معروف ادیب و دانشور پروفیسر غنی پرواز کا بھتیجا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں