نوشکی میں 8 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل، وزیر داخلہ بلوچستان کا نوٹس، 03 ملزمان گرفتار

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے احمد وال میں انسانیت سوز واقعہ رونما ہوا، جہاں 8 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی اور تشدد کے بعد قتل کر دیا گیا۔واقعے پر وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاءاللہ لانگو نے سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی جبکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نوشکی کے علاقے احمد وال میں 8 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی اور تشدد کے بعد قتل کے افسوسناک واقعے نے علاقے میں سوگ کی فضا پیدا کر دی۔ اہل خانہ نے واقعے کا مقدمہ درج کروا دیا ہے اور ملزمان کی فوری گرفتاری اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر ملزمان نے بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کرنے کے بعد لاش کو دفنا دیا تھا، تاہم واقعے کی اطلاع ملنے پر قانونی کارروائی کے لیے لاش کو قبر سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاءاللہ لانگو نے نوشکی کے علاقے احمد وال میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی نوشکی اور ڈی آئی جی رخشان ڈویژن سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔معاون برائے داخلہ حکومت بلوچستان بابر یوسفزئی کے مطابق وزیر داخلہ نے واقعے میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لائیں۔دوسری جانب، ایس پی نوشکی سلیم شاہوانی کے مطابق پولیس نے بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارےگئے تاہم تین افراد گرفتار ہوئے ہیں۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور تمام پہلوو¿ں کو مدنظر رکھتے ہوئے کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے جبکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد واقعے کے حوالے سے مزید حقائق سامنے آنے کی توقع ہے۔نوشکی پولیسں پولیس تھانہ احمدوال کی اہم کامیابی، کمسن بچی کے زیادتی و قتل کے مقدمے میں نامزد 03 ملزمان کو گرفتارکر لیا۔ ڈی آئی جی رخشان و ایس پی نوشکی کی ہدایات پر کمسن بچی بی بیص دختر اللہ داد عمر 08 سال کی نعش کی برآمدگی سے متعلق گزشتہ روز درج کئے گئے مقدمے میں ضلع پولیس نوشکی تھانہ احمدوال ایس ایچ او ماندا خان ماندائی نے ایک اہم پیش رفت حاصل کی ہے۔پولیس نوشکی نے مقدمے میں نامزد تمام 03 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان کی تفصیل درج ذیل ہے:

  1. عصمت اللہ ولد نور محمد سکنہ: احمد وال
  2. زبیر ولد محمد بلال سکنہ: احمد وال
  3. کامران ولد حبیب اللہ سکنہ: کلی بھٹو

اپنا تبصرہ بھیجیں