قلعہ عبداللہ بازار کے قریب فائرنگ سے سوات سے تعلق رکھنے والا نوجوان قتل
قلعہ عبداللہ(یو این اے )قلعہ عبداللہ میں بازار کے قریب فائرنگ کا ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت اسد علی ولد سیف اللہ کے نام سے ہوئی ہے، جس کا تعلق شانگلہ، سوات سے بتایا جاتا ہے۔واقعہ کے فوری بعد نعش کو ٹراما سنٹر میزئی اڈہ ایمرجنسی منتقل کیا گیا جہاں ضروری ہسپتال کارروائی مکمل کی گئی۔ پولیس حکام کے مطابق قانونی کارروائی کے بعد میت کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ فائرنگ کے محرکات کا پتہ لگایا جا سکے۔
Load/Hide Comments


