سوراب، مستونگ میں آپریشن کے دوران 10 دہشتگرد ہلاک، 2 خودکش بمبار خواتین گرفتار، گولہ بارود اور اسلحہ برآمد کرلیا، آئی ایس پی آر
راولپنڈی (پ ر) آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگرد نیٹ ورک کیخلاف کارروائیوں میں 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 48 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے ضلع سوراب اور مستونگ میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کی گئیں جس میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو موثر انداز میں نشانہ بنایا، ضلع سوراب میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ مستونگ میں 3 دہشت گرد مارے گئے اور دو خواتین خودکش بمباروں سمیت ان کے سہولت کار کو حراست میں بھی لے لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے گولہ بارود اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا جبکہ مزید دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
Load/Hide Comments


