ژوب میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل
ژوب(این این آئی) ژوب کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق بدھ کو ژوب کے علاقے کلی سڑئی حنفے زئی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص شمس الحق کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکرضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔
Load/Hide Comments


