سوراب اور مستونگ میں کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، بلوچستان میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک صوبائی حکومت ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

کوئٹہ (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ سوراب اور مستونگ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، دہشت گردی کیخلاف ہماری جنگ قومی سلامتی، امن اور عوام کے تحفظ کی جنگ ہے۔ بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔ حکومت بلوچستان سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی پاکستان کے امن، استحکام اور خوشحالی کے دشمن اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں