کوئٹہ، تین راکٹ شہر کے مختلف مقامات پر گرگئے، تین افراد معمولی زخمی، ایس ایس پی آپریشن

کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ کے نواحی علاقوں سے فائر کئے جانے والے تین راکٹ شہر کے مختلف مقامات پر گرگئے ، تین افراد معمولی زخمی ہوئے۔ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ آصف خان نے بتایا کہ کوئٹہ کے نواحی علاقوں سے تین راکٹ فائر کئے گئے جو میر احمد خان روڈ،نیو فقیر محمد روڈاور سرکی روڈ کے قریب گر کر پھٹ گئے راکٹ گرنے سے دھماکوں کی آواز سنائی دی گئی ،میر احمد خان روڈ پر گرنے والا راکٹ ٹرانسفارمر سے ٹکرا گیا جس کے پھٹنے سے تین افراد معمولی زخمی ہوئے دیگر مقامات پر راکٹ گرنے سے چھتوں کو اور سولر سسٹم کو نقصان پہنچا ، جبکہ قریبی گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے