کوئٹہ، نجی ہاوسنگ اسکیم میں فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ سابق ایس ایچ وویمن پولیس کے بیٹے کے خلاف درج
کوئٹہ (این این آئی )کوئٹہ کے علاقے نجی ہاوسنگ اسکیم میں فائرنگ کے واقعہ کا مقدمہ سابق ایس ایچ او ویمن پولیس کے بیٹے کے خلاف درج کر لیا گیا ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔پولیس کے مطابق ائیرپورٹ تھانہ میں فائرنگ کےواقعہ کی ایف آئی آر درج کرلی گئی سابق ایس ایچ او و یمن پولیس اسٹیشن کے بیٹے ایان احمد کےخلاف دفعہ،302،دفعہ 324 کے تحت درج کی گئی ہے نجی ہاو سنگ اسکیم میں گزشتہ شب ایس ایچ او زرغونہ ترین کے بیٹے کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،2زخمی ہوگئے تھے فائرنگ کا واقعہ ذاتی رنجش کی بناء پر پیش آیا ملزم کی تلاش کے لئے چھاپے جاری ہیں واقعہ کے بعد فائرنگ کے واقعہ کے بعد ایس ایچ او ویمن پولیس اسٹیشن زرغونہ ترین کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


