خاران، نامعلوم مسلح افراد نے گروک ڈیم کے دو ملازمین کوگاڑی سمیت اغوا کرلیا
خاران(نمائندہ انتخاب)خاران نامعلوم مسلح افراد نے گروک ڈیم کے دو ملازمین کو اغواءکردیا،گروک ڈیم سے ایک ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد کیجانب سے خاران شہر سے 15کلو میٹر دور مین خاران کراچی روڑ سراوان کے مقام پر ناکہ بندی کے دوران ڈیم کے چار غیر مقامی افراد کو ویگو گاڑی سمیت حراست میں لیا،دو کو واپس چھوڑ کر جبکہ باقی دو ملازمین کو گاڑی سمیت اغواکرکے اپنے ساتھ لے گئے جبکہ پولیس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے
Load/Hide Comments


