کوئٹہ، مستونگ میں کالعدم تنظیموں کے شدت پسندوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائی قوم کے لیے قابلِ فخر ہے، معاون برائے داخلہ بابر یوسفزئی

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)معاون برائے داخلہ بابر یوسفزئی نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مستونگ میں کالعدم تنظیموں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائی قوم کے لیے قابلِ فخر ہے، سیکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے عزائم خاک میں ملا کر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت کا ثبوت دیا، مستونگ آپریشن امن دشمن عناصر کے خلاف ریاست کے مضبوط عزم کی واضح عکاسی کرتا ہے، عسکریت پسندوں کو کسی صورت بلوچستان کے امن کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، بلوچستان کے عوام اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں، عسکریت پسندی کے خاتمے کے لیے ریاستی اداروں کی کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی، جو عناصر بلوچستان میں بدامنی پھیلانے کے خواب دیکھ رہے ہیں انہیں ہر محاذ پر ناکامی کا سامنا ہوگا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں، کالعدم تنظیموں ان کے شدت پسند عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ناگزیر ہے، ریاست دشمن عناصر کے لیے واضح پیغام ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے لیے کوئی جگہ نہیں، امن دشمن قوتیں جتنی بھی سازشیں کرلیں، بلوچستان کے عوام اور ریاست انہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کا آپریشن اور ریاستی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں