وزیراعلیٰ کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیاگیا، بی بی سی کی رپورٹ کو مسترد کرتا ہوں، معاون داخلہ
معاون محکمہ داخلہ بلوچستان بابر یوسفرئی نے کہا ہے کہ بی بی سی کی رپورٹ کو مسترد کرتا ہوں بی بی سی نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا۔ وزیر اعلیٰ کے بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، عوام کی جان و مال کا تحفظ سیکیورٹی فورسز کی اولین ترجیح ہے، کالعدم جماعتوں اور بی بی سی نے بغیر ثبوت کے الزام لگایا۔
یاد رہے کہ بی بی سی کے مطابق وزیراعلی نے کہا ہے کہ وڈھ میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والےافراد بے گناہ تھے جو غلط اطلاع کی بنیاد پر مارے گئے
Load/Hide Comments


