گڈانی، سمندر میں کشتی الٹ گئی، 3 ماہی گیر جاں بحق،3کو بچا لیا گیا

حب(مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس ذرائع کے جاری کردہ بیان کے مطابق حب کےعلاقے گڈانی کے سمندر میں کشتی الٹنے سے ڈوب کر 3 ماہی گیر جاں بحق ہو گئے۔ ہفتے کے روز ماہی گیروں کی کشتی کو حادثہ پیش آیا تھا، کشتی میں سوار 3 ماہی گیروں کو بچا لیا گیا۔ابراہیم حیدری کے قریب ماہی گیروں کی کشتی سمندر میں الٹ گئی ، گزشتہ روز ایک ماہی گیر کی لاش نکال لی گئی تھی۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں لاپتہ مزید 2 ماہی گیروں کی لاشیں بھی نکال لی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے