روز قیامت میں گواہی دونگا کہ ماہرنگ نے بار بار مذاکرات اور پاکستان کے آئین اور قانون کو ماننے سے انکار کیا ،بابر یوسفزئی

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)معاون برائے وزیر داخلہ بابر یوسفزئی نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں معاون برائے داخلہ بابر یوسفزئی کا ماہرنگ بلوچ کی بہن نادیہ بلوچ کے ٹویٹ پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ روز قیامت میں گواہی دونگا کہ ماہرنگ نے بار بار مذاکرات اور پاکستان کے آئین اور قانون کو ماننے سے انکار کیا ،پاکستان کے آئین اور قانون کے بارے میں بہت ہی غیر تہذیب یافتہ الفاظ استعمال کیئے ،دہشتگردوں کی حمایت کی جس ریاست نے اسکالر شپ پر ماہرنگ کو ڈاکٹر بنایا اسی ریاست پر ملک دشمنوں کو خوش کرنے کے لئیے ماہرنگ نے بے بنیاد الزامات لگائے ، نوجوانوں کو ہتھیار اٹھانے پر اکسایا

اپنا تبصرہ بھیجیں