خاران، سی پیک روڈ سے ایک شخص کی لاش برآمد، پولیس
خاران (نامہ نگار) خاران سی پیک روڈ سے بابو فقیرزئی نامی شخص کی لاش برآمد، پولیس ذرائع کے مطابق خاران سی پیک روڈ کلگ کراس کے قریب سے بابو رحیم فقیرزئی کی لاش برآمد ہوئی، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ضروری کارروائی کیلئے سول ہسپتال منتقل کردیا، ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی گئی۔ واضح رہے کہ بابو رحیم فقیرزئی کو 22اپریل یونین کونسل گواش سے نامعلوم مسلح افراد اغواءکرکے اپنے ساتھ لے گئے تھے۔
Load/Hide Comments


